حیدرآباد۔11فروری(اعتماد نیوز)دہلی کے مستقبل کے وزیر اعلی اروند کیجروال
نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے دہلی کی ترقی کو
یقینی بنانے کے لئے اس علاقہ کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے آج راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ انہوں نے آج انکی حلف برداری میں
شرکت کی بھی دعوت پیش کی۔